Greek Triolgy Sophocles Final
قدیم یونانی مثلثیات (496 ) B.C…….406 B.C سوفوکلیز(خالق لوک رہس حکایات) Sophocles حالات زندگی سوفوکلیز 496ق۔م کو یونان میں ' کولونس ' کے مقام پر جو ایتھنز اورتھیبز کی سرحدوں کے درمیان واقع تھا میں پیداہوا۔ اس کا والد سوفیلی یس کے اسلحے کی فیکٹری تھی ۔وہ زمانہ یونانی علوم و فنون کے تخلیقی دورکاتھا۔سوفوکلیز کرشماتی شخصیت کا مالک تھا۔سکول کے زمانے سے ہی اس نے مسلسل موسیقی اور ریسلنگ میں اول پوزیشن حاصل کرنا شروع کر دی تھیں۔ وہ بہت اچھا موسیقار بھی تھا۔سولہ سال کی عمر سے ہی اس کی عظمت کو تسلیم کیاجانے لگاتھا۔جب اسے کریک سی کے جش منانے کے لئے قومی سطح کی موسیقی کے مقابلے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی کو اول انعام سے نوازا گیا تھا۔ 468 B.C میں اس نے اپنے دور کے صف اول کے...