قربت میں ارتقا ( دوسری قسط ) The Progress of Love (2nd Episode) By Alice Munro قربت میں ارتقا ( دوسری قسط ) The Progree of Love (2nd Episode) By Alice Munro قربت میں ارتقا ( دوسری قسط ) The Progree of Love (2nd Episode) By Alice Munro قربت میں ارتقا ( دوسری قسط ) The Progree of Love (2nd Episode) By Alice Munro


                                     




 

                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                  

 قربت میں ارتقا          ( دوسری قسط )

 The Progress of Love (2nd Episode)

 By

Alice Munro 

مترجم          :                   غلام محی  الدین                                                                              

کھول کر مجھے دی ۔میں نے  سونگھا تو مجھے متلی آنے لگی۔ برئیل  نے فخر سے اپنے بیوٹی باکس سے اپنی بہترین  کریم کی شیشی  کاڈھکن کھول کر مجھے خدایا!اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے تم یہ استعمال کرتی ہو!ایسی بدبودارکریم   چہرےپرلگانے کے لئےاتنے زیادہ پیسے خرچ  کرتی ہو۔تمہیں میرے خیال میں تو یہ تمہارے چہرے کو بگاڑ کررکھ دے گی؟ میں نے کہا۔

تمہیں قسم ہے کہ یہ اپنی  والدہ کونہ بتانا۔برئیل نے درخواست کی۔اس نے  گلاس میں صاف پانی انڈلااوراپنی کنگھی کو اس میں ڈال کر اچھی طرح بھگویا۔ِ لٹوں کوگیلاکیا۔پھراس نےان  کو موڑکرگھنگریالہ کیااوراپنی انگلیوں کے درمیان لپیٹ کران کو    آڑےترچھے  انداز میں بالوں والی سوئیوں سے جوڑااور مخاطب ہوکرکہا۔ میرین چندبرسوں بعد تم بھی ایساہی کرنےلگوگی۔اپنے بال ہمیشہ گیلے رکھوورنہ وہ مستقل طورپر خراب   ہوجائیں گے۔ ایک ہی سٹائل   سےسنواروگی توصحیح رہیں گے۔(سالوں  بعد جب بھی میں اپنے بال سنواررتی تو اپنی خالہ کے مشورےیادآتے تو میں انہی پر عمل کرتی کیونکہ دیگر لوگوں کی آرا سے وہ مفیدترین  ترین تھے۔(دیگرلوگ بھی بالوں کی خوبصورتی کے مشورے دیتےرہتے تھے لیکن    ان میں سب سے مفید خالہ کے تھےاور میں بڑی احتیاط سے ان پر عمل کرتی رہی)۔

 گھرآکرہم نے لیمپ کمرے کے باہررکھدیااوربسترپرلیٹ گئیں۔برئیل نےکہاکہ میں نےسوچابھی نہیں تھاکہ  کمرے میں اتنی  گہری

تاریکی   چھاجائے گی۔ ہم سرگوشیوں میں باتیں کررہی تھیں۔ دیہی راتوں کاشہری راتوں سے موازنہ کر رہی تھی۔میرے دلائل کہ شہروں میں بجلی ،رات بھر چلنے والے اشتہارات اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کی بدولت کیلیفورنیا کی  راتیں تاریک اور زیادہ لمبی نہیں لگتیں   کو رد  کررہی تھی  کہ ہمارے گاؤں کی راتیں یلیفورنیا کی راتوں سے زیادہ تاریک ہوتی ہیں۔

ہنی!برئیل نےسرگوشی کی۔کیااس وقت باہرجانورہیں؟

گائیں ۔

میرامطلب جنگلی جانوروں سے ہے۔کیایہاں ریچھ پائے جاتے ہیں ؟

  بابا نےایک دفعہ   سیب کے درختوں کے پاس ریچھ کے قدموں کے نشان      اور اس کافضلابھی دیکھاتھا۔اسے وہاں  اس کے کھائے سیب بھی  نظرآئے تھے۔یہ اس وقت کی بات ہے جب  وہ جوان تھا۔یہ درجنوں سال  پہلے کی بات ہے۔میں نے کہا۔

برئیل نے ٹھنڈاسانس  لیا اور،پھیکی ہنسی سےکہاکہ اگرمسٹر فلورنس اس  تاریکی میں باہرنکلےاوراس کاسامناریچھ سے ہوجائے توکیاہو؟

اگلادن اتوار تھا۔برئیل  نے میرے بچوں کو صبح دس بجے فلورنس کی  کرائسلرگاڑی  پر گرجاگھرلےجانے کاپروگرام بنایا۔انہیں ہدائت  دی کہ گاڑی میں فوری طورپرسوارہوجائیں۔برئیل نے مجھےکہا۔تم بھی !پھراس نےمیرے لڑکوں سے کہا۔ہم سب سیر کے لئے جارہے ہیں۔ برئیل اس وقت ہاتھی کے دانت کےرنگ کے ساٹن سوٹ  جس پر سرخ ڈیزائن بناتھا،پہنے تھی۔ اس کے پچھلے حصے پر لیس لگی تھی ۔اس نے اونچی ہیل  پہن رکھی تھی۔مسٹر فلورنس نے گرمیوںوالانیلے رنگ کاسوٹ پہناہواتھا جورسمی نہیں تھا۔

کیاتم گرجاگھر نہیں جارہے؟میں نے پوچھا۔اس طرح کالباس وہاں جانے کے لئے مناسب نہیں۔

کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں  مذہبی نہیں ۔ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا۔فلورنس نےسر جھٹک کر کہا۔

برئیل نے قہقہہ لگایااور کہا کہ فلورنس  دہریہ ہے۔

میراروٹین تھا کہ سنڈے سکول کے بعد سیدھاگرجاگھرجایاکرتی تھی اور مزید ڈیڑھ گھنٹہ عبادت کیاکرتی تھی۔گرمیوں میں کھلی کھڑکیوں  سےچناراور دیودار درختوں کی بھینی بھینی خوشبو،قبرستان سے ہوتی ہوئی آتی تھی   اور کبھی کبھار سڑک کے دوسری طرف سے  مناجات   اورحمدکی آوازیں   سنائی دیتی تھیں۔۔۔ہم نے وہ  پورادن  گاؤں کے نواح میں صرف کیااور جی بھرکےسیرکی۔میں نے اتنے خوبصورت نظارے  اس سے پہلےکبھی نہیں دیکھے تھےحالانکہ وہ جگہ ہمارے گھر سے صرف بیس میل دور تھی  ان دنوں ہماراٹرک پنیرفیکٹری جایاکرتا تھا۔ اس کے بعد وہ  گرجاگھر عبادت گزاروں کو اتارتاتھا۔ ان کے علاوہ اگروہ کہیں اور جاتاتھا تووہ کوڑاکرکٹ پھینکنے۔

میں نےوہ شئے جوپہلی بار دیکھی تھی وہ بیلزجھیل تھی ۔یہ وہ جگہ تھی جہاں      سےبابابرف کاٹ کر لاتاتھااور ہمارے خاندان کے افراد وہاں نہیں پہنچ سکتے تھےکیونکہ ساحل کی دوسری طرف بھی اتنی ہی خطرناک صورت حال ہوتی تھی لیکن آج جب ہم وہاں پہنچےتو وہاں عارضی طورپربنائی گئی گودی اورکشتیاں   موجود تھیں ۔  پانی    کارنگ سیاہ تھاجس میں عکس نظر آ رہا تھا۔خوبصورت نظارہ تھا۔میں یہ سب  دیکھ کر حیران بھی ہوئی اور خوش بھی۔افسوس بھی ہواکہ  میں نے یہ سب  پہلے کیوں نہ دیکھا۔اس کے بعد ہم  وائلڈ۔ان   قصبےکے گرجاگھر کے لئے روانہ ہوگئے۔آخرکارسفیدعمارت واضح ہوناشروع ہوگئی۔جس میں بہت سے  برآمدے تھے۔ارد گرد پھول تھے اوران میں کئی ایک تو بہت کھلے ہوئےتھے اور بہاردکھارہے تھے۔  گرجاگھر کوباہر سے سیمنٹ،ریت،پانی اور کیمیائی عناصر ملاکر 'سٹوکو پینٹ ' کیا گیاتھاااور ٹیوڈر پھلیاں  دل لبھارہی تھیں ۔   اس جگہ کو' ہائیڈ اوے' کہا جاتاتھا۔پیپل کے درخت کاٹ کر پارک بھی بنایاگیاتھاجہاں عوام الناس سیر کرتے تھے ۔

  گرجا گھرسے واپسی پر ہم نےگھرکارخ کیا۔مسٹر فلورنس نے  میک ایلسٹرز کےفارم کی طرف گاڑی موڑدی جس کے باسی  ہمارے عقیدے کے برعکس کٹر کیتھولک تھے اور ہمارے پڑوسی تھے۔ان سے  زیادہ راہ                  و    رسم نہیں تھی۔

آجاؤ لڑکی۔باہر آجاؤلڑکو۔برئیل نے  کہا۔میں گاڑی سے اترنے لگی  تواس نے روک دیااور کہاکہ اندر ہی رہوں ۔وہ میرے دونوں لڑکوں کو لےکرپورچ کی طرف بڑھی  جہاں مسٹر ایلسٹراینڈ فیملی ہمیں اپنی طرف آتادیکھ رہے تھے۔ایلسٹرنےعبادت والے صاف ستھرے مخصوص                                             کپڑوں کی جگہ گھریلو  کپڑے پہنے تھے   ۔ اسکاکلیسااجتماعی بیان  یا مجلس یا  خطبہ یاجو کچھ بھی تھا،ہمارے عقیدے کے بیان سے پہلےختم ہوجاتاتھا ۔گھر سے مسز ایلسٹر باہر نکلی اوبرئیل سے باتیں کرنے لگی۔وہ اونچا سنتی تھی  ۔وہ  برئیل کاہنسی مذاق سننے کے قابل نہ تھی۔ہمیں تشویش تھی  تھی وہ لڑکوں کو مختلف عقیدے                     کے  پاس چھوڑنے سے کہیں گڑبڑ نہ ہوجائے لیکن ایسا نہ ہوا۔ وہ ان کے ساتھ بڑی خوشی سے کھیلے۔ان میں کم مربچیاں بھی تھیں۔وہ ابھی بھی عبادت  والے کپڑے پہنےہوئے تھے۔ میں نے پوچھا۔

توکیا؟کیاوہ عبادت والے کپڑوں میں نہیں کھیل سکتے؟ برئیل نے حیرانی سے پوچھا۔

میں توکھیلتی ہوں۔ میں نے کہا۔

اس بات نے جارج کو حیران کردیا۔برئیل  کار کی طرف آئی  اور والد کومشورہ دیا کہ وہ اگلی سیٹ پر بیٹھے  تاکہ پیر کھلےکر کےبیٹھنے کی جگہ بن جائے۔والد ہ ماریٹا پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئی اور برئیل ہمارے درمیان بیٹھ گئی۔

مسٹر فلورنس  نے اپنی کار                 دوبارہ بیلزجھیل کی طرف موڑ دی ۔اس وقت برئیل نے اعلان کیاکہ وہ وہاں کسی اعلیٰ ہوٹل میں کھاناکھائیں گے۔ برئیل کا خیال تھاکہ لڑکےبہت چھوٹے تھےاس لئے شائد وہاں لطف اندوز نہ ہوں۔لڑکے اس دوران پڑوسیوں کے بچوں کے ساتھ   کھیل  میں مصروف رہیں گےاورخوش ہوں گے۔ اسلئے انہیں اپنے ساتھ نہ لیا۔یہ فلورنس اوربرئیل  کی طرف سے ضیافت ہے خالہ نےاعلان کیا۔اچھا۔جارج نے کہا۔کیا ہوٹل کی انتظامیہ غریب کسانوں کواندر جانے دےگی۔ اس وقتباباکی جیب میں شائد پانچ  ڈالر بھی نہیں تھے۔

اس دوران اس نے بہت سے لطیفے سنائےسفید میزپوش ، ہاتھوں سے جھلنے  والے پنکھے،سفید روغن  والی کرسیاں ۔۔۔ پسینے کی ملاوٹ

والے                گلاس بڑے سلیقے سے سجائے گئے تھے ۔اس نے میز سے ایک نیپکن اٹھایاجس کاحجم ڈایاپر جتناتھا۔۔والد سرگوشی میں بولاکہ بتاؤاسے استعمال کیسے کیاجاتاہے ۔ کیااسے میں اپنے سرپررکھ لوں یااس سے دوررہوں۔ایسی بات نہیں تھی کہ اس نے ان اشیا کو نہیں دیکھاتھا۔برسوں پہلے سے  وہ نیپکن اور  چھری کانٹے کے بارےمیں جانتاتھا۔ والدہ پینڈو نہیں تھی ۔وہ بھی   ایسے ہوٹل  میں کھاچکی تھی۔تاہم ہمارے لئے ایک  عمدہ تقریب تھی اگرچہ وہ برئیل اور خالہ کی جیبوں پربھاری پڑنے والی تھی۔

 لوگو                 :               ان لوگوں کے درمیان اس ہوٹل میں طعام کرناجواپنے گھر سے   چند میل ہی دور تھا انہیں عجیب لگ رہاتھا۔وہاں بھانت بھانت کے لوگ تھے۔جوان کے لئے اجنبی تھے۔خوراک انجان    ویٹرس کاپیش کرنا                 :  جوغالباً ایک طالبہ تھی اور موسم گرمامیں نوکری کرکے تعلیم کےلئے پیسے جمع کررہی تھی نے پوچھاکہ آپ کیا کھانا پسند کریں گے۔

میں مرغ مسلم لوں گا۔والد نے کہا۔اس کی مقدار کتنی ہوگی ۔نہیں جانتاتھا۔وہ یہ تو جانتاتھاکہ وہ سلیقے سے پیش کیاجائے گا۔وہ   مرم لئے   ایسےشگوفے چھوڑرہاتھا۔

معاف کیجئےآپ کیا لیں گی ۔ ویٹریس نے  خالہ سےمؤدبانہ طریقے سے پوچھا۔

بھناہومرغ۔برئیل نے کہا

کیاسب یہی کھائیں گے یا کچھ اور۔ویٹریس نے پوچھا۔

مسٹرفلورنس اس وقت سنجیدہ  لگ رہاتھاکیونکہ  اسے مذاق پسند نہیں تھے ۔اس وقت تو اور بھی نہیں  جب دعوت کا بل اس کی جیب سےجاناتھا۔

ویٹریس نے اجوائن ،خراسانی سلاد،اور زیتون لاکرمیزپررکھ دئیے۔

شکریہ۔ والدہ نے کہا۔پہلے میں خداکا شکریہ ادا کرتی ہوں  جس نے ہمیں  اتنی عمدہ خوراک سے نوازا۔اس نے بڑی متانت  سے آہستہ سے کہہ  کراپناسرجھکالیاجسے سب نےسن لیا۔یاخدا!                 حضرت یسوع مسیح کے وسیلے سےاس کھانے کو ہمارے لئے قابل رحمت بناا ور ہمیں لوگوں کی خدمت کا موقعہ دے۔(آمین) یہ کہہ کر وہ تازہ دم ہوکر سیدھی  بیٹھ گئی اور  پلیٹ بڑھاتے ہوئے  کہاکہ زیتون نہ کھانا کیونکہ اس میں کنکر ہوتے ہیں۔

برئیل اس پر ہنس دی۔

ویٹریس اس کے بعد ایک ڈونگالائی اور کہا'یہ رہا          ٹوس' برئیل آگے جھکی اورخوشبوسونگھنے لگی اورکہاکہ اسے گرم گرم کھاؤ ورنہ  اس کے اوپر کامکھن جم جائے گا۔

مسٹر فلورنس نے پہلو بدلا اور ڈش کی طرف دیکھا۔کیااس میں مکھن ہے؟ میراخیال ہےکہ اس میں مکھن ہوناچاہیئے۔

والدکاچہرہ پہلے سے کم غمزدہ تھالیکن یہ ایک لطیفہ تھااور وہ لطیفہ  والدہ            ماریٹا نےکھانے سے پہلےدعامانگ کر سنایا تھا۔

 فلورنس سڑیل تھا۔  نہ تو مذاق کرتااور لطیفہ سناتاہے  اور نہ ہی ہنستاہے۔خواہ کتنی مزاحیہ بات بھی ہواس کاچہرہ  بےسپاٹ  رہتاہے۔ برئیل نے کہا۔اس سے مجھے اپنی والدہ میری    کاچہرہ یادآجاتا ہےیعنی  ہماری والدہ میری اور میریٹا کی ماں کا۔وہ بھی زیادہ تررآدم بیزا ر اورمردم بیزار تھی۔ان کے برعکس   ڈیڈی جارج  جب  بات کرتاہے تواس کے شرارت بھرے چہرے سے  ہی پتہ چل جاتا ہے کہ کوئی  چٹکلہ چھوڑنے والا ہے۔ماریٹا اس سانحے کو اپنے ذہن میں لاؤ جب  ہماری والدہ  فوت ہوئی؟

مجھے یادہے کہ جب میری سامنے والے کمرے میں  اپنے صاف ستھرے نائٹ گاؤن میں بیمارپڑی تھی۔اس نے چادر اتاری ہوتی تھی کیونکہ   جرمن خاتون     سٹکلیفس اس وقت نہلانے کےبعد اس کے بستر کی شکنیں نکال رہی تھی ۔ اس ماحول کو بھی کارلوس مزاحیہ  بناناچاہتاتھا۔اس نے کہاکہ موسم  بہارنزدیک آرہاہےکیونکہ اس نے آج کوادیکھاتھا۔اصل میں یہ مارچ کامہینہ ہوناچاہیئے تھااور میری نے فوری طورپرکہاکہ  اس سے پہلے کہ وہ کوا اس کھڑکی میں دیکھےاس کا جھوٹ پکڑ لے  اور اس کے  بارے میں اس کےخیالات پڑھ لے تومجھےاس کے طنزوں سےبچالے۔ سٹکلیفس نے کہا۔چونکہ کارلوس جھوٹاتھااسلئے تو  بیسن ٹوٹ گیاتھا۔

مسٹرفلورنس نے کہا کہ جارج  اتنی اہلیت رکھتا تھاکہ دوسروں کواسوقت بھی ہنساسکتاتھاجب کہ رونے کاموقع ہو۔ایک دفعہ سب لوگ اکٹھے تھے کہ میری کو بتایا گیاکہ  اور بہت سی لڑکیوں کی طرح ایک  اورلڑکی کارلوس میں  دلچسپی لے رہی تھی جوباربار اس کی فیکٹری جاتی تھی۔ میری نے کہاکہ فکرنہ کرووہ خود ہی اس سے نپٹ لے گی۔وہ اپناخیال خود رکھ سکتی ہے۔تم دیکھ لیناجب وہ پلٹ  کروار کر ے گی تووہ  اسےچت کر دے گی۔اسے ڈرادے گی۔کارلوس یہ سن کر غصے میں آگیا اسے سخت برابھلاکہا۔اس کی بے عزتی کی اور پاؤں پٹختا چلاگیا۔ نانی اپنی ہتک برداشت نہ کرسکی گودام  گئی ،ایک کرسی پر چڑھ کر رسی کاپھندااپنے گلے میں ڈال لیا۔کیااس نے ایسا نہیں کیاتھا ماریٹا؟           نانا جب  واپس آیاتونانی کومردہ پایا۔

ماریٹانے اپناسر جھکالیا۔اپنےایک ہاتھ اپنی گود میں رکھااورایسے لگاجیسے وہ کوئی بات کرناچاہ رہی ہو۔

مجھے یاد ہے برئیل بیچ میں بول پڑی اورکہاکہ   اس جھگڑے میں جب  نانی نے بیٹی   اور میری بڑی  ماریٹاکو کہاکہ وہ اپنے باپ کارلوس کو بلالائےتو  میں نے ماریٹا کوپہاڑپر اترتے چڑھتےدیکھاتاکہ وہ باباکو ڈھونڈ سکے۔اس وقت میں نے  اوردیگر بچوں نے بھی دیکھاجن کے ساتھ میں کھیل رہی تھی کہ ہماری والدہ  اس وقت کرسی پر بیٹھی پھندہ تیارکررہی تھی تاکہ باباکوزندگی بھر کاروگ دےسکے۔ سٹکلیفس اسوقت روناشروع ہوگئی اور چلانے لگی۔ مادام میری!نیچے اتر آؤ۔کچھ تواپنے ننھے بچوں کاخیال کرو۔ان کاتوسوچو۔وہ اس طرح کی باتیں کرنے لگی۔میں ادھر چوکڑی مارکربیٹھی رہی۔میں ہی وہ لڑکی تھی جس نے وہ رسی سب سے پہلے دیکھی تھی۔ میں نے اس رسی کواوپر سےاوپرجاتے  دیکھاتھا۔ماریٹاکی نظراس پرنہیں پڑی تھی لیکن نہیں جانتی تھی کہ وہ خودکشی کررہی تھی۔ سٹکلیفس نے بھی اس رسی کو نہیں دیکھا تھا ۔ماریٹانےجس وقت وہ منظر دیکھاتووہ زورسے چلائی۔ماما!ماما!تم نے خود کوکیوں رسی سےلٹکایا ۔ کیسے پھندہ بنایا۔ایساکیوں کیا؟

یہ توبہت مشکل   وقت تھامسٹر فلورنس نے کہا۔اتنے میں جرمن خاتون  سٹکلیفس نےکافی  بنائی ۔برئیل نے کہانی جاری رکھی ۔ اس وقت ماریٹا   دربدر پھرتی رہی  اوراپنے  ڈیڈی کوبالکل ڈھونڈ نہ پائی۔تھک ہارکرواپس آئی تونانی میری  کی لاش کو لٹکتے دیکھا توچلائی۔بابا۔بابا ۔ تم کہاں تھے؟ تمہیں  اس وقت ماریٹا کی آواز سننی چاہیئے تھی ۔وہ ایک  بلاک دورپہاڑپرسے پکارتی رہی۔برئیل نے کہا۔ ماریٹا کا پریشان   ہوناایک فطری عمل تھا۔جارج نےکہا۔۔۔یقیناًاس کی ماما بہت دورچلی گئی تھی۔وہ واقعی خودکشی کرناچاہ رہی تھی۔وہ  ہمارے ڈیڈی سے چھٹکاراچاہتی تھی۔ہماری والدہ کی موت کاذمہ دار  ہمارا باباکارلوس تھا۔اس   نے اسکے ساتھ  اذیت بھری زندگی  اس کے ساتھ بتادی۔اس  نے ہمیشہ یہ کہاتھاکہ اس کے ساتھ گزاراکرنازندگی کاسب سے مشکل کام تھا۔میں سمجھتی ہوں کہ کارلوس اس کی کمی ضرورمحسوس کرتاہوگا۔

میں نہیں سمجھتی کہ وہاں  ایساکرتاہوگا۔  ماریٹانےاپنی بجھی لیکن مستحکم آواز میں کہا۔ عرصہ ہوا وہ دنیاسے کوچ کرگئی ہے۔  ہم کسی کے بارے میں  فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں۔ہر کوئی اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرتاہے۔

میں جانتی ہوں۔ برئیل نے کہا۔میں جانتی ہوں کہ ماریٹاکی سوچ ہمیشہ دوسروں سے مختلف رہی۔

یہ عجیب بات ہے۔میرے نزدیک تو ایک معمولی بات تھی۔میری کو خودکشی نہیں کرنی چاہیئے تھی۔

ماریٹا نے فلورنس کوکہاکہ وہ عائلی زندگی کے مسائل سمجھ نہیں سکتا۔

کافی عرصہ بعد میں       اپنی خالہ برئیل سےاس وقت ملنے گئی تو وہ بوڑھی ہوچکی تھی ۔جوڑوں کے درد وں سےکراہتی رہتی ۔اس میں چڑچڑا  پن  پیداہوچکاتھا، نے کہاکہ ماریٹا  کے نقوش اور عادات باباکارلوس پرگئے تھے لیکن اس نے خود سے کبھی یہ نہیں سمجھا کہ وہ اپنے باباپر گئی تھی۔خالہ بے ڈھبے لباس پہنتی رہی جیسے کہ میرے باباجارج نے ہوٹل میں پہناتھا۔مجھےمعلوم تھا    کہ میں یقیناًاس بات سے  کسی حدتک خوفزدہ تھی کہ  اپنی خالہ  برئیل کے ساتھ کمرے میں اکیلی نہیں رہ سکتی ۔

 برئیل  کے خدوخال غضب کے تھے ۔  وہ ممتاز تھی۔ جو وقت ہم نے ہوٹل میں کھاتے وقت گزارا تھا۔وہ اپنی ماما کی زیتونی جلد ،بھاری بھرکم سفید جلدجس کے گھنگریالے بال تھے۔کھلا خوبصورت چہرے کا موازنہ  اپنی ماںمیری کے نقوش سے کرتی رہتی ۔وہ مسٹر فلورنس کو دیکھ کر ِکھل اٹھتی تھی۔مجھے اپنی خالہ کی کہانیجو اس نے ہمارے خاندان کے بارے میں سنائی تھیں کی صحت کے بارے میں کوئی شبہ نہیں تھا۔اس نے جو باتیں بتائی تھیں وہ سچی تھیں۔۔۔ان تمام  باتوں کو ذہن سے جھٹک دیا کیونکہ مجھے زورکی بھوک لگی تھی اسلئے کھاناآتے ہی میں بھنے مرغ  پر ٹوٹ پڑی ،آلو کے  سالن سےشوربہ  ڈالا۔ سبزیوں  کے سالن سےپلیٹ بھری  جوبےحد لذیذ تھااورتازہ سبزیوں   سے بہترتھا۔میٹھے کے لئے  چاکلیٹ کھائی۔

خالہ برئیل کا بات کرنےکاطریقہ والدہ  ماریٹا سے بالکل مختلف تھا۔وہ ہرلحاظ سے اس کے برعکس تھی اوراسے عمومی  زاویے سے دیکھتی تھی ۔  جبکہ ماریٹا انداز  ایساتھاکہ وہ  ہرپہلوکاجائزہ  لے کر مختصراًبیان کرتی تھی جسےسامعین غور سے سنتے اور آرا قبول کر لیتے تھےجبکہ خالہ ریئل کی کہانی سطحی   اور کبھی ختم نہ ہونے والی ہوتی  تھی۔اسلئے اسے بےتوجہی سے سنا جاتاتھا۔اس کو باربارجتلایابھی جاتالیکن اس پر کوئی اثر نہ ہوتا ۔اس کی یہ عادت کافی عرصے تک قائم رہی لیکن مکمل طورپر غائب نہ ہوئی۔

 ماریٹاکو یہ بات قطعاًپسند نہیں  تھی کہ کسی    ہوٹل کے ڈائیننگ روم میں خالی جیب جایا جائے جبکہ خالہ  برئیل کے نزدیک یہ معیوب نہ تھا اور دوسروں کی رقم پرعیش کرنا کرنا جائز سمجھتی تھی۔

اگلی بار جب ہم' وائلڈوڈ۔ان  ہوٹل ۔'گئےتواسوقت 'ڈان قیسی          'سے میری شادی  ہوچکی تھی۔وہ لائن کلب کارکن تھا اس نےلائن کلب میں  بوفے اورڈانس پارٹی رکھی تھی جہاں لوگوں کو مکمل مستی کرنے کی آزادی تھی۔ڈون وہاں ایسےمقامات پراکثر جایا کرتا تھا ۔اس  نےایک نائٹ کلب کا  ہال بک کرایاجہاں ڈانسر خواتین و حضرات    ہرجمعرات اور اتوار کی رات   لباس کاایک ایک ٹکڑا اتار کر ڈانس کرکےتماش بینوں کو محظوظ کرکے رقمیں بٹورتے تھے۔۔مجھے ایسی  تقریبات میں جانا اچھا لگتاتھا  ۔

وہ فارم جس میں میرے والدین رہتے تھے 1965 میں         5000          ڈالروں میں ٹورونٹو کے ایک تاجر نے  تفریحاً خریداتھا ۔ کچھ لوگوں کاخیال تھا کہ اس نے سرمایہ کاری کی تھی کیونکہ زمین کاکاروبار ہمیشہ مفید رہتا تھا۔لیکن چند سالوں بعد اس  نے اس کا زیادہ حصہ   گاؤں کے ایک فلاحی ادارے کو کرائے پردے دیااور خود ایک حصے میں رہا۔اس کے بعد اس نے وہ جگہ مختلف لوگوں کو دیں ۔ پارٹیاں آتی جاتی رہیں ۔بارہ سال سے زائد عرصے تک اس فارم میں مویشی پالے جاتے رہے۔دودھ اور گوشت محکمہ خوراک کو بیچتے رہے۔اس نے اس فارم کوقوس و قزح  اور کہکشاں کے رنگ   کروادئیے تھے ۔کھڑکیوں کے بارڈروں پر قیمتی اور خوشنماتختے لگوادیئے تھے ۔فارم کی فصلوں پرتوجہ نہ دی ۔لمبی گھاس  اور اکاس بیل  صحن میں اگنے دی۔ہمارے گاؤں میں بجلی آگئی تومیرے والدین نے اس کا کنکشن لگوالیالیکن دوسروں نے ایسانہ کیااورمٹی کاتیل استعمال کرتے اور میلے کپڑے شہرسے دھلواتےرہے۔انہیں جدید سامان استعمال کرنے کاسلیقہ نہ تھا۔وہ چاہتے تو بدلتے تقاضوں کے مطابق اسے سیکھ کراپنابھی  سکتے تھے لیکن انہوں نےایسانہ کیااورپرانی بناوٹ والا سامان اورطریقے  ہی استعمال کرتے رہے۔البتہ انہوں نے گھریلو گودام کی کسی حد تک مرمت کروائی ۔بہت بڑاباغ بنایا۔آلو اگائے اس کی فصل نکالی اور آلوؤں  کی وہ مٹی جو زمین سے نکالتے وقت چمٹ  جاتی صاف کرتے۔میں نے یہ بھی سناکہ ان کاکسی سے  کاروباری جھگڑاہوااور ان کے ضدی اور غصیلے مخالفین کووہ جگہ چھوڑناپڑی تھی۔اس کے باوجود وہ فارم بہت سے فارموں سے بہتر تھااوراصلی مالکان کے پاس  رہا۔مسٹرایلسٹر نےوہاں پر  جہازوں کی توڑپھوڑ کا کاروبار شروع کیااور میرے بھائی بھی کافی عرصہ پہلے وہاں سے چلےگئے۔

میں جانتی ہوں کہ میں کبھی بھی معقول نہیں رہی لیکن میں نے محسوس کیاکہ فارم  کونظراندازنہیں کیاجاناچاہیئے ۔اگر اس پرتوجہ نہ دی گئی تو اس پر نوجوان زبردستی قبضہ کرلےگااور اس میں کام کرنے والےمزدورجوشکل وصورت سے مصری لگتے تھے نہ ہوتے اورقوس وقزح کےرنگ  نہ نکھرتے۔وہ  ایک مزاحیہ بات  ہی لگتی تھی۔میں ان لوگوں  کو اس وقت سے ہی  پسند نہیں کرتی تھی جب میں نےان کوپہلی باردیکھاتھا۔مردوں نے پونی ٹیل بنائی ہوئی تھی۔ان کے کانوں میں سوراخ تھے۔انہوں نے کرتے لمبے لمبے سلوائے ہوئے تھے۔خواتین  بالوں کو بڑھاتی تھیں۔وہ میک اپ نہیں کرتی تھیں ان کےاپنے لوگوں میں نسل کےبارےمیں اعلیٰ وارفع احساسات پائے جاتے تھے۔دجارج ے کہا۔دراصل ان کو زندگی گزارنے کا کوئی سلیقہ ہی  ہیں تھا۔

آخرتم زندگی کےبارے میں کیاجانتی ہو؟ میں نے ان سے یہ بات پوچھناچاہی کہ تم میں اتنی جرات کیسےہوئی  کہ میرے والد کویہ کہوکہ در حقیقت  وہ اجڈ تھا۔لوگ اس کا مذاق کیوں اڑاتے تھےلیکن میں نے جب قوس و قزح اور دیگر خطرات کوپڑھا۔میں جہاں گئی کہ اصل میں وہ میرےوالدین کی تضحیک نہیں کررہے تھے۔بلکہ ان کی انتقالیت ہوکئی تھی کہ جس سے ان کو اتنابھی علم نہیں تھاکہ ان کے وجود کی کوئی وجہ ۔ہے۔انہوں نےنئی جگہ پراپنےرسوم ورواج اورروایات  کونافذکیا               کم و بیش یہی ہوتارہاپنچائتی نظام ناکام ہوگیا۔فارم ہاؤس ختم ہوگئے۔اجتماعی  فارموں میں مویشیوں کے باڑے غائب ہو گئے۔ان میں سے بہت سی خواتین شہروں میں منتقل ہوگئیں۔اپنے بال کٹوالئے۔میک اپ کرنے لگیں۔ویٹریس ، خزانچی یا سیلز میں چلی گئیں اور وہ شخص جس نے وہ فارم پانچ  ہزارڈالروںخریداتھابیچنے کولگادیااور دس گناقیمت پر بیچ دیا۔وہ فارم ایک نوجوان جوڑے نے خریدلیا ۔انہوں نے فارم اور گھر کارنگ وروغن تبدیل کرکے پیلاکردیاجس میں  مچھلی  کی افزائش شروع کردی۔انہوں نے باہر تیز روشنی والا خوبصورت  بلب  اور اور بڑاعمدہ گیٹ لگادیااور اس کی آرائش دونوں طرف سے کیں۔اس کا کمپنی کے ساتھ معاہدہ تھاجسں  میں میں کام کرتی   تھی،کی چابی میرےپاس تھی لیکن اسے کوئی اور ایجنٹ دکھارہاتھا۔میں اس گھر میں سہہ پہر چلی گئی۔میرے ساتھ ایک اورشخص تھاجس کانام بوب  مارکس تھا۔یہ میرا کلائنٹ تھا۔ میں اسے یہ پراپرٹی دکھانے لائی تھی۔ویسےان دنوں میں اس سے  اکثرمل رہی تھی۔

یہ توخانہ بدوشوں کے رہنے کی جگہ ہے۔بوب نے اس وقت کہاجب اس نے اپنی کارکھڑی کی۔میں اس جگہ پرپہلے بھی آچکا ہوں۔  پیشے سے  بوب وکیل تھا۔وہ کیتھولک تھا۔اس کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوگئی تھی۔اس کاارادہ تھاکہ وہ اس گاؤں میں  سکونت اختیار کرکے نئی زندگی شروع کرےلیکن اس شہر میں پہلے بھی ایک وکیل تھاجو اکھڑاور ضدی تھا۔مے خور تھا اور دوپہرکھانے پر دھت ہوجایاکرتاتھا۔

اس سے بھی زیادہ آگے چلاجاتاتھا۔میں نے  جواب دیا۔یہ وہ جگہ ہےجہاں میں پیداہوئی،پلی بڑھی،ہم گھاس پھوس  سے ہوتے ہوئے  دروازے تک پہنچ گئے اور تالا کھولا۔

بوب نے کہا کہ  جس انداز میں میں نے اس کے سامنے باتیں کیں  اس نے اس  یہ سوچاتھاکہ یہ  گھربہت   خراب تھا وہ جگہ  واقعی  بدصورت ہواکرتی تھی ۔ میں نے کہا۔اب بھی میرا خیال یہی تھالیکن اس بار معاملہ الٹ تھا ۔

گھر کے تمام کمرے خالی تھےاورتمام فرش مکمل طورپرصاف کردیاگیاتھا۔لکڑی کے فرش پرپالش کردی گئی تھی۔میں یہ دیکھ کر حیران   رہ گئی کہ مشینیں داغ دھبوں سے پاک تھیں۔کھڑکیوں کے کئی نئے پینل لگادئیے گئے تھے۔پرانی کھڑکیاں مرمت کردی گئی تھیں۔کئی دیواریں ادھیڑ کر نیا پینٹ  کردیاگیاتھا۔کچن کی ایک  دیوار کارنگ بدل کر نیلاکردیاگیاتھا۔سامنے والے کمرے  کی دیوارپر سورج مکھی کے بڑے بڑے پھول بنائے گئے تھے۔اس پر اتنے ہی سائز کی تتلیاں   ان پر بیٹھی ہوئی دکھائی گئی تھیں۔

بوب نے سیٹی بجائی اورکہا کہ  اس کامکان  کامالک کوئی آرٹسٹ تھا۔

اس کامالک وہی ہے جس کاتم اشارہ کرناچاہ رہے ہو۔میں کچن کی طرف  واپس مڑی  اور دیکھاکہ وہ لکڑی کاسٹور ابھی بھی وہیں تھا جس میں میری والدہ  ماریٹانے جس میں تین ہزار ڈالر جلادئیے تھے۔میں نے اسے  یہ بات بتائی۔یہ سن کراس نے ایک بارپھرسیٹی بجائی لیکن اس بار اسکا                            ُسر مختلف تھااور وضاحت کے لئے پوچھاکیا اس نے تین ہزار کا چیک جلادیاتھا۔

نہیں۔۔۔نہیں۔۔۔وہ کرنسی نوٹ تھے۔اس نے جان بوجھ کرجلائے تھے۔وہ ایک ایک کرکے نوٹ آگ میں ڈالتی رہی جس سے شعلہ بھڑک جاتا۔والد یہ تمام کاروائی پاس ہی کھڑاہوادیکھتارہا۔

تم کیاکہہ رہی ہو؟میراخیال تھاکہ تم بہت غریب تھے۔بوب نے کہا۔

ہم واقعی مفلس اور کنگال تھے۔ میں نے جواب دیا۔

تو تین ہزارڈالرکہاں سے آئے؟یہ رقم موجودہ دورکے تیس ہزار ڈالروں سے بھی زیادہ ہے۔

یہ رقم اسے ورثے میں ملی تھی۔میرانانا مارکوس ااس کے لئے تین ہزار ڈالرچھوڑگیاتھا۔والدہ نے وہ رقم اسلئے جلادی کیونکہ وہ اس  کو سخت ناپسند کرتی تھی۔اسے اس کی دولت نہیں چاہیئے تھی۔یہ توبڑی عجیب وغریب بات تھی۔اس کامطلب یہ ہواکہ وہ اس سے شدید نفرت کرتی تھی۔یہاں یہ بات اہم نہیں کہ والدہ اپنے والد سے نفرت کرتی تھی یامیرانانا اس پر بہت ظلم کرتاتھااوراتنابراتھا کہ ماما کے دل میں  اسکے بارے میں  جذبات اس حد تک منفی ہوگئے تھے کہ وہ اس سے اس حدتک بددل ہوگئی کہ تمام رقم جلاڈالی۔ اپنی اولاد کا مستقبل تباہ کردیاتھا۔شائد نفرت ہی  وجہ نہیں تھی۔

اور لو! بوب نے کہا۔روپیہ پیسہ توہر جگہ ہمیشہ سے ہی مسئلہ رہاہےاور کیاوجہ ہوسکتی ہے۔

نہیں۔مسئلہ یہ ہے کہ  یہ سب جارج کےسامنے ہوا۔میرے باپ نے اسے یہ سب کرنے دیا۔میرے نزدیک اہم نکتہ یہ ہے کہ وہ پاس کھڑا دیکھتارہا۔ اس نے اسے کچھ بھی نہ کہا۔اسے بالکل نہ روکاورنہ وہ  دولت بچاسکتاتھا۔اسے سب کرنے دیا۔اس نے احتجاج بھی نہ کیا۔وہ رقم بچاسکتاتھالیکن اس نے ایسا نہ کیاکیونکہ وہ اسے روک کرماما کے جذبات کوٹھیس پہنچاتا۔وہ ماما سے بہت محبت کرتاتھااور کرتا ہے۔

لوگ اس واقعے کو دیوانہ پن  کہیں گے۔بوب نے رائے دی۔خالہ بیرئیل بھی  یہی خیال کرتی تھی۔وہاں میں نے ایک  تتلی دیکھی جس   کے پرنارنجی اور گلابی تھے۔اس کے بعد میں سامنے والے بیڈروم میں گئی اور ووانسانی شکلیں دیوار پر رنگ کی ہوئی دیکھیں۔یہ ایک مرداورعورت کی تصویریں تھیں۔انہوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔وہ  قدآدم تصاویر تھیں جوان کے اصلی قد وں سے بڑی تھیں۔انہیں دیکھ کر مجھے جان لینن اور یوک اونو کی تصاویر یاد آئیں۔میں نے بوب مارکس سے کہاجواس وقت میرے پیچھے  آرہاتھا۔وہ دوسری تصویر جوڈھانپی گئی تھی  کے کپڑے کوہٹاناچاہتاتھالیکن میں نےاسےمنع کردیا۔

مختلف قسم کے  بال۔۔۔جوڑے کی تصویر دیکھ کر بوب نےکہا۔

وہ بات صحیح تھی۔جوڑے کے بالوں کارنگ  دھاری دارگھوڑے کی دم  جو اس کی شرمگاہ چھپاتی ہے اور گردن کے ایال  کے بالوں والے حصے ٹانگوں  کےبالوں کے رنگ جیسا ہوتاہے۔ان کی جلدہموارتھی اور کی آنکھیں بلوری تھیں اور باورچی خانے کی دیواروں کارنگ بھی نیلاتھا۔

میں نے یہ محسوس کیاکہ دیوار پرلگاہواکاغذانہوں نےپوری طرح مصوری سے پہلے نہیں اتاراتھا۔ایک کونے میں کچھ کاغذ ادھیڑنے سے رہ گیا۔اس طرح دوسری دیواروں پربھی تھوڑی بہت باقیات تھیں ۔جدید رنگ کاشاندار گلابی  اور عنابی رنگ کروایاہوتا۔ اس کے نیچے کا کاغذ اکھاڑا نہیں گیاتھااوراس کے اوپر ہی نیاکاغذلگایاگیاتھا۔اس کے نیچے گلابی پھول تھے۔

میں نے یہ قیافہ لگایاکہ یہ سب تصاویر جنسی چھیڑخوانی  کے لئے بنائی کی گئی تھیں۔بوب نے ایسی آواز میں کہاجس سے میں مانوس تھی ۔وہ گمبھیرغمگین ،مضطرب لیکن پر عزم آوازسے پوری طرح شہوت انگیز تونہیں تھی جوایک ادھیڑعمراورمعتبر شخص کی تھی۔یں نے اس کے بصرے پر کوئی ردعمل نہ دیا۔ میں نے کچھ نہیں کہا،میں نے  ببل پیک کاسامان دیکھا تواس میں مزید مکی کی کونپلوں کی تصاویر تھیں۔اچانک

میراپاؤں ایک جگہ ٹکرایااور آرائشی کاغذ کےساتھ سوکھےروغن کابھی کچھ حصہ اکھڑگیاتھا۔

ایساکیوں ہے؟میں نے پوچھا۔مجھے بتاؤ کہ کوئی شخص ایسی جگہ پر بغیر مباشرت کاذکرکئے رہ سکتاہے۔اگر خانہ بدوش کالفظ اداکرناہو توپنچائتی نظام   ،مقامی حکومت یا ہیپی کالفظ استعمال  کرنےکے لئے تو تمام لوگ اسے جیل کامحافظ کہناچاہیں گے! یہی بات تم خانہ بوش کے بارے میں سوچ سکتے ہو!

چونکہ اس خیال کے پیچھے بدمستیاں اور فحاشیاں ہوتی تھیں اور تخیلاتی طورپربلاروک ٹوک   ہوتی تھی ،مجھے افسردہ کر دیتی ہیں۔،دیکھ کر میں مایوسی ہوئی۔

ہوٹل سے واپسی پر کارمیں،ہم اسی طرح ہی بیٹھ گئے جیسے آئے تھے۔۔۔بابا پہلی نشست پر،خواتین بچھلی نشست پر۔ میں ،              برئیل اور والدہ کے درمیان بیٹھ گئی۔ان کے گرم گرم جسم مجھے چھو رہے تھے۔ان کے بدنوں کی مہک سیب  کی خوشبوسے مل رہی تھی۔ہم نے چوراہا عبور کیاتو برئیل سوسن کے پھول دیکھ کر جوش میں آگئی اور اس نے  تمام پھولوں کو سونگھاجو گملوں میں رکھے گئے تھے۔ہم وادی  کی تمام  جگہوں سے گزرے جہاں برئیل نے سوسن کے پھول جو میں تھے کے پاس کھڑی ہوگئی اور انہیں سونگھنے لگی۔والدہ نے آٹے اور سخت صابن اور گرم کریپ کے سوٹ پر مٹی کاتیل استعمال کیااوران داغوں کو دورکرنے کی کوشش کی جو اس    دوران پڑگئے تھے۔

والدہ نےکہا۔مسٹرفلورنس۔ دعوت کاشکریہ۔

میں نہیں سمجھتا کہ اس کاشکریہ کیاجائے۔فلورنس نے کہا۔ شکر یہ ہے کہ ہم نے بڑی عزت سے کھاناکھایاہے۔

پیسوں کےبارے میں بریئل نے کہا۔اگرچہ کوئی بھی اس میں حقیقی طورپرشامل نہیں۔۔۔ کیاتم بتاسکتے ہوکہ  تم نےاپنے پیسوں کاکیاکیا؟میں نےتوجائیداد کی خریدوفروخت میں پیسہ لگادیاتھااور گھاٹے کاسودا کبھی نہیں کیا۔میں سوچ رہاتھاکہ تم اب بجلی لگوا سکتی ہو۔اسلئے تمہیں لکڑی یاکوئلہ جلانے کی ضرورت نہیں۔۔۔اورسب  لوگ جو کارمیں بیٹھے تھے،نے قہقہہ لگایاجس میں فلورنس بھی شامل تھا۔

لو!اورلو!میں  بھی کتنی  بیوقوف ہوں برئیل نے کہا۔۔۔اور ہمارے پاس اتنی رقم نہیں کہ ہم بجلی لگواسکیں والدہ نے کہا۔

ہمیں اس وقت تک مناسب انتظام کرناچاہیئے جب تک کہ بجلی نہیں آجاتی۔

یاخدا!میں بھی کتنی بیوقوف ہوںبرئیل نے کہا۔۔۔اور ہمارے پاس پیسے نہیں والدہ نے مزاحیہ انداز میں کہا۔وہ اپنا مذاق جاری رکھناچاہ رہی تھی۔

لیکن بریئل درمیان میں تیزی سے بولی ۔تم نے لکھاتھاکہ تمہیں میری رائے پسند آئی تھی۔تم اس سے متفق تھے لیکن نہ صرف تمام خاندان تمہاری اس حرکت پر ناراض ہیں ۔پیسے جلانے کی تمہاری وضاحت کو قبول نہیں کرتے۔ہم سمجھتے ہیں کہ تمہاری رائے ناپختگی کی علامت ہے  ہماری آرا تم سے مختلف ہیں۔تم نے  اپنے خلوص اور پیار کو ظاہر کرنے کی مقدور بھر کوشش کی لیکن ہم اسکے پیار کو ناحق سمجھتے رہے۔

والد نے اب جب اس کی وقت تین ہزار ڈالروں کے جلانے کی گفتگو سنی تو اس نے اپنی سیٹ پرپہلوبدل کرکہاکہ تم کس دولت کی بات کررہے ہو۔کس رقم کی بات کی جارہی ہے؟

نانا کی وصیت والی۔ بریئل نے کہا۔وہ جوماریٹا کو ملی ۔میں اپنے اس فعل پر قائم ہوں کہ میں اس کےجذبات واحسات کا خیال رکھا ۔اگر کوئی مجھے ادھار دیتا اور وہ انہیں جلادیتی تو میں ایساکبھی نہ ہونے دیتا لیکن یہ رقم اس کی تھی اس کو پوراپورااختیار تھاکہ کوچاہے کرے۔     کیاایسانہیں۔ہماراپوراخاندان یہاں پرتقریباًموجود ہے کیا تم میری اس بات سے متفق ہےکہ  رقم مجھے بےمقصداڑادینی چاہیئے تھی؟

ہمیں  رقم فضول نہیں اڑانی چاہیئے۔والدہ نے کہا۔

 ماریٹا نےنے ڈالر جلا کر  اور جارج نے اسے نہ روک کر غلط کام کیا۔کرکےاور  رقم تمہیں تحفے میں ملی ہے اور واپس نہیں کرنی اور اپنی مرضی  سے خرچ کر سکتے ہو تو تم اسے جیسے چاہواستعمال کرو ، ماریٹااورجارج نے رقم جلاکر غلط کام کیا۔اپنے خاندان کے ساتھ زیادتی کی ۔ان کا مستقبل تباہ کیا۔برئیل میرے پاس بیٹھی ادھرادھرپہلوبدل رہی تھی جبکہ ماما باتوں میں مصروف تھی۔اس کے چہرے پر کرب  کے آثار تھے جوواس وقت پیدا ہوتے تھے جب درد قوت برداشت سے باہرہوجاتا۔

فلورنس کے منہ سےشدید تکلیف کن  غصیلی آواز نکلیتوتم نےرقم جلادی۔اس نےکہا۔توتم نے وہ نوٹ چولہےمیں جلادیئے؟  

م نے اپنے خاندان کے وسائل جلادئے تھے۔تم نے ان کی ترقی کے مواقع ختم کردیئے۔تم نے ان کی ترقی کے تمام راستے بند کردئیے۔ان 

ی ہرشئے جلادی۔تم وہ رقم ان کی تعلیم وتربیت پر یا دیگرامورپرخرچ کرسکتی تھی۔میں نے کہا،اس بات پر ہر ایک والدہ اور والد کے خلاف تھا۔

 خاندان کوصرف دولت چاہیئے تھی۔وہی ان کی اولین ترجیح تھی۔میرے نزدیک  اس کی بالکل اہمیت نہ تھی۔اپنی نفرت کااظہار زیادہ اہم تھا۔اس خبیث کی میں کوئی چیز اپنے پاس  نہیں لیناچاہتی تھی۔ میں اپنی اس حرکت پراب بھی قائم ہوں۔میں نے یہ صحیح کیاتھا۔۔میں نے نوٹوں کو آگ لگاکر درست کیا۔میں نے مارکوس کو جلاکر درست کیا۔مجھے کوئی ندامت نہیں ۔تمہاری حیرانی سے توایسالگتاہے جیسے میں نے ڈالرنہیں بلکہ اپنابچہ جلادیاتھا۔

یہ بات کی جاسکتی ہے کہ اس سے میں نے اپنے بچوں کا مستقبل تباہ کیا۔یہ غلط ہے۔میں اپنے کسی بچے کو محتاج نہیں بنانا چاہتی تھی۔وہ اپنی محنت اور لیاقت پربھروسہ کرکے ترقی کرسکتے تھے۔حالات یہ ثابت کرتے ہیں کہ میں صحیح تھی۔آج سب اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں۔ماریٹا نے کہا۔

یہ  اس کاذاتی فعل تھا۔کسی کواس پر اعتراض نہیں کرناچاہیئے۔جارج نے کہا۔

یہ مجرمانہ فعل تھا۔برئیل نے اسے غصے سے اگلی سیٹ  کی طرف دیکھتےہوئے کہاکہ تم نے اسے ایساکیوں کرنے دیا؟

وہ وہاں موجود نہیں تھا۔مامانے کہا۔

یہ اس کی رقم تھی بیرئیل۔بابا نے کہا۔

کیا تم کویہ سمجھ نہیں آتی کہ ماریٹانےجوکام کیاوہ سراسر پاگل پن تھا۔تم نے آج تک کبھی ایسااحمقانہ پن کیاہو۔ایسااحمقانہ پن  سناہو؟ بیرئیل نے چیختے ہوئے کہا۔تم اس  فعل کی تائید نہ کرو۔یہ ایک مجرمانہ فعل تھااور دل میں تم بھی ایساہی سمجھتے ہو۔ میں جانتی ہوں۔

تم اس وقت باورچی خانے میں ہی کھڑےتھےاور اسےکرنسی نوٹ چولہے میں پھینکتاہوادیکھ رہاتھا۔یہ بات کہ وہ نوٹ جلانے سے بے خبر تھا غلط ہے۔سب کچھ اس کے علم میں تھا۔و ہ غلط بیانی کررہاتھا۔

والدہ نے یہ راز اس وقت افشاں کیاجب  بوب فلورنس اتوار کی رات کرائسلر میں اس کے ساتھ بیٹھاہواتھا۔وہ پہلاشخص نہیں تھا جسے اس بات کا پتہ چلاتھا کہ والد اس وقت وہاں موجود تھا وہ انہیں نذرآتش کررہی تھی۔والد اس میز کے پاس جو کمرے کےدرمیان پڑی تھی،کھڑاتھا۔اس میز کی دراز میں چھری کانٹے اورکراکری  تھی۔والدہ نے بوتل  سے تیل فرش پر پھینکا اور اسے  رگڑ رگڑ کرصاف کرنے لگی۔کرنسی نوٹ اس وقت میز پر  ایک باکس میں پڑے تھے۔ماں   باکس میں سے ایک ایک نوٹ  نکال کر  بڑی احتیاط سے ایک ہاتھ سے چمٹے سے  پکڑکرچولہے میں ڈال رہی تھی۔ نوٹ ڈالنے پر شعلہ اٹھتاتھا۔جب اس کی آنچ ختم ہوتی وہ دوسرا نوٹ اس میں ڈال دیتی۔باباپاس کھڑا تماشائی بنارہا۔یہ روح فرسامنظر تھا۔لوگ ایسی چیزوں کوجوکہ نارمل انداز میں کی جارہی ہوں اور ضروری ہوں ۔پر توجہ نہیں دیتے۔کم از کم اس وقت ایک شخص تو ایساردعمل پیش کررہاتھا جوفطری تھا۔اس کے نزدیک ماں   آزادانہ اپنی مرضی کے عین مطابق کام کررہی تھی جبکہ عام لوگوں نے اس کے اس کردارکو احمقانہ اور ظالمانہ قرار دیا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مجرمانہ فعل ہی تھابیرئل نے کہا۔

اگر یہ مجرمانہ فعل تھاتوتم پولیس میں رپٹ درج کراسکتی ہو۔مسٹر فلورنس سےنے کہا۔اس کی اس بات نے سب کوحیران کردیا۔اس

کے  لئے تشکرانہ انداز میں دیکھاجن میں ممنونیت کااحساس پایاجاتاتھاکیونکہ اس نے اسکی رائے کی تائید کی تھی۔اب سب ماریٹا اور باباکے نقطہ نظر یےسے متفق ہوگئے۔ایک دوسرے کی فکری سوچ میں تفاوت کم ہونے لگا۔

میرے لئے یہ یقین کرنا  بے حدمشکل تھاکہ میں  نے اس کہانی کی وضاحت  ایک حقیقت تھی جسے تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔اس لئے اس کہانی کوبیان  نہ کرنا  بہتر ہے۔یہ آخری بار بوب کو سنائی ہے ۔اس کے بعد کسی اور کو نہیں سناؤں گی۔میں نے اپنے تئیں یہ فیصلہ کیا تھا کہ بھری محفل میں پورے خاندان کے ساتھ بوب کو کہانی سناکر من کا بوجھ ہلکاکروں گی لیکن  اس کا قطعاًاندازہ نہیں تھاکہ لوگ کس طرح   کا ردعمل پیش کریں گےکہ وہ میری طرفداری کرتے ہوئےاس  واقعہ کی تشریح کریں گے ۔میں کسی سے بھی یہ توقع نہیں رکھتی   تھی کہ لوگ اس واقعے کے کسی بھی حصے کوردکریں گے جو میری والدہ نے کیا۔میں یہ ایسے نہیں  مان لوں کہ جوتجزیہ میں نے کیاہےوہ حرف بہ حرف سچ  ہےاور میں خود اسےجائز سمجھتی ہوں۔اگر میں اس  جیسی شخصیت ہوتی جو ایسے عمل کوصحیح گردانتی تھی  کہ ایساکام کون سرانجام دے سکتی تھی جو میں نےکیا۔۔۔میں اسوقت  گھر سے بھاگ کرشہر جابسی اور ریستوران پرنوکری کرنے لگی ۔ اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی۔رات  سکول جاتی۔ٹائپ اور اکاؤنٹنگ سیکھتی۔کورس مکمل کرنے پر مجھے رئیل سٹیٹ میں نوکری مل گئی اور میں نے جائداد کی خریدوفروخت کالائسنس حاصل کرلیا۔مجھے ڈان قیسی سے طلاق نہیں چاہتی تھی ۔میرے والد کوگاؤں والے گھر میں مرنانہیں چاہیئے تھا۔میرے بال پریشانیوں کی وجہ سے سفید ہوجانے   چا ہیئں  تھےجیسے کہ عام طور پرہو جاتے ہیں اور مجھے بال رنگ کرنے والی ادویات استعمال کرناپڑتیں۔ فطری طور بال کالے رکھنامیرے بس میں نہ ہوتا۔لو! بوب مارکس شائستہ شخص تھا۔دل کااچھاتھا۔کبھی کبھار اس میں تخلیقی  صلاحیت بھی پائی جاتی تھی۔جب میں اس کی بات پراس طرح چڑھ دوڑی تواس نے کہاکہ تم کوہمارے اوپراس طرح شدید ردعمل دینے اورغصہ کرنے کرنے کی ضرورت ہے۔ایک لمحہ بعداس نے کہا۔کیایہ کمرہ تمہاراتھاجب تم بچی تھی؟اس نے شائد یہ سوچاتھاکہ یہی وجہ تھی کہ اس کمرے کےبارے میں جنسی چھیڑخوانی کے لفظ نے مجھے مضطرب اورپریشان کردیاتھا۔

اس وقت میں نے سوچاکہ اسے جوسوچناہےسوچنے دو۔ہاں۔۔۔ہاں۔۔۔میں نے جواب دیا۔جب میں ننھی بچی تھی تویہ میرا کمرہ ہواکرتاتھا۔معاملات سدھارنےاور بہتربنانے میں معاون تھا۔مہربانی اورمصالحت کی قدروقیمت  ہوتی ہے۔اگر گاڑیوں کے پارک کرنے کے مقام پرجلدیابدیرہونی ہوتی ہے ۔

میں یہ سوچ کر حیران ہوتی ہوں کہ وہ لمحات زیادہ قیمتی تھےجودانستہ طورپر ماحول کو بہتر کرنے کے لئےبعد میں ترک کردئے گئے تھےتاکہ نئے اصول قائم کئے جاسکتے۔اس عمل میں میں خود بھی شامل ہوں اور وہ لوگ  جو ماضی میں تھے،پرانے دور کی شادیوں میں  جہاں محبت ،لڑائی بغض، حسد خاندانوں میں بڑھتے رہتے تھےجس سے ماحول زیادہ مذبذب اور ضدی ہوجو ایسا محسوس ہو تاکہ جوایسا محسوس ہوتاکہ کبھی  نہ ختم ہوتا۔

میں حیران ہوتی ہوں کہ اگروہلمحات زیادہ قدروقیمت نہیں رکھتےاورجان بوجھ کر لٹکائے جاتے ہیں جوبعد میں قائم کئے جاسکتے ہیں اور مجھ جیسے لوگ اب رکھتے ہیں جو ماضی کی شادیوں میں نہیں ہوتی تھیں۔چاہت،پیار،محبت اور بغض پس منظر میں ساتھ ساتھ چلتے رہتے تھے جس سے تذبذب اور ضدی  فضا ہردم ہمیشہ کے لئے قائم رہتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

                                                                                                                                               

 

 

 

  

 

 



Popular posts from this blog