کوئی تو ہے جو معاملات بگاڑرہاہے ( Someone Has Been Disarranging These Roses By Gabriel Garcia Marquez Nobel Laureate Literature(1982)

 





کوئی تو ہے جو معاملات بگاڑ رہاہے

Someone Has Been Disarranging These Roses

By

Gabriel Garcia Marquez

Nobel Laureate Literature(1982)

Columbia (1928-2014

                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                پیش کش وتجزیہ:   غلام محی الدین 

چونکہ اتوار ہے اور بارش چھاجوں برسنے کے بعد تھم چکی ہے۔میراخیال ہے کہ  ایک گلدستہ اپنی قبر پر رکھناچاہیئے۔سرخ اور سفید گلاب کے پھول میری دوست قربان گاہوں کو پھولوں سے سجایاکرتی تھی۔صبح کاوقت اس لئے غمناک گزراتھاکیونکہ  سنسناتی شدید سردی  میں حرکات و سکنات محدود ہوگئی تھیں۔مجھے اس وقت  اس ٹیلے کی یادآئی جہاں شہری اپنےمُردوں کو دفن کرتے تھے۔یہ جگہ چٹیل تھی۔درختوں سے عاری  اورننگی تھی جہاں سنگریزے بکھرے پڑے تھے۔جو ہواکے رخ میںُ اڑتے پھرتے تھے۔دوپہر کے سورج نے صابن زدہ بھربھری  ڈھلوان کو سخت کردیاتھا۔ میرا ارادہ اس قبرتک پہنچنے کاتھا جہاں  کمرے میں میری بچپن کی لاش دفنائی گئی تھی جو اب اردگرد کی قبروں اور  گھونگھوں میں گم ہوگئی تھی۔میری دوست جس کے ساتھ میں بچپن میں  پرندوں  کے گھونسلے چُناکرتاتھا  میرے مرنے کے بعد بکھرکررہ گئی تھی۔اس نے دنیاتیاگ دی تھی۔طرح طرح کے وسوسوں اوراختباط میں مبتلا  ہوگئی تھی۔گندگی کے ڈھیر اسے پریشان نہیں کرتے تھے ۔وہ سنتوں سادھوؤں  ، صوفیوں ، سفلی علوم  کی پجارن بن گئی تھی اور اس کے زور سے اپنے مریدوں کی مدد کرتی رہتی تھی۔میری روح اب بھوت بن گئی تھی وہ ہر شئے دیکھ سکتی تھی۔ لیکن وہ مجھے نہیں دیکھ سکتی تھی۔

 وہ عقیدت سے سر جھکائے  عبادت میں محو  کمرے میں اپنی عبادت گاہ بنائے قربان گاہ کے پاس  مراقبہ کر رہی تھی۔اس کے پاس پھولوں کے گلدستے پڑے رہتے تھے ۔میں تازہ گلاب کے پھول اپنی قبر تک لے جاناچاہتاتھا  لیکن وہ انہیں گھیرے بیٹھی تھی۔میں اس تاڑ میں ہوتاتھاکہ ہر اتوار  وہاں سے گلاب کے پھولوں کا ایک گلدستہ اُچک لوں  اور ٹیلے پر اپنی قبر پر چڑھادوں۔میں چہل قدمی کرنے لگا۔جب میں پچھلی بار اپنی قبر تک پہنچاتھاتو میں پھول چڑھانے میں ناکام رہاتھا۔میرے گلاب کو گلدستہ اٹھانے سے اس کے گلدستوں کی ترتیب بدل جایا کرتی تھی۔ وہ اس ترتیب کی تبدیلی کو محسوس تو کرتی لیکن  اصل وجہ جاننے سے قاصر تھی۔

میری دوست  کمرے کی قربان گاہ  میں استغراق سے باہرآئی تواپناسراٹھایااور کونے کی طرف دیکھا جہاں کرسی پڑی تھی۔قربان گاہ کے قریب ہی ایک ندی بہتی تھی۔باہر زور کی ہواچل پڑی تھی۔تمام کمرہ ایک لمحے کے لئے لرزاٹھاور میری یادیں ایک ایک کرکے واپس آنے لگیں۔اس وقت میں نے سوچاکہ مجھے اپنی قبر پر گلدستہ رکھنے کااس وقت تک انتظارکرناچاہیئےجب تک میری دوست سونہ جائے۔وہ ابھی تک جاگ رہی تھی اور اس کرسی کی طرف دیکھ رہی تھی جو اس وقت خالی پڑی تھی۔اس نے میرے ہاتھوں کی سرسراہٹ اپنے چہرے کے گرد سن لی ہوگی۔میں چاہ رہاتھا کہ وہ قیلولہ کرکے باہر چلی جائے تومیں  گلدستہ اٹھا کر اپنی قبر پر  رکھ دوں۔پچھلی اتوار زیادہ کٹھن رہی تھی۔ اسی مقام پر ایک خاتون بیٹھی تھی ۔اندھیرا ہونے کے باعث پتہ نہیں چل پایاتھا کہ وہ کون تھی۔اس روز خاتون کو بےخودی سے نکلنے کے لئے مجھے دوگھنٹے انتظارکرناپڑا۔وہ بے چین لگ رہی تھی۔ایسا محسوس ہورہاتھاکہ اسے تنہائی کاٹ رہی تھی۔اس نے کمرے کی کئی چکر لگائے جب  اس نے  دوسرے کمرے میں جانے کے لئے دروازہ کھولاتو روشنی میں میں نے دیکھاکہ اس نے  چھوٹی سی سیاہ جیکٹ اور سرخ لمبے موزے پہنے ہوئے تھے۔ اسے دیکھ کر ایسالگاکہ وہ  خاتون اور کوئی نہیں تھی بلکہ میری دوست تھی۔اتناعرصہ گزرنے کے بعدبھی وہ ویسی ہی لگ رہی تھی ۔مجھے یاد آیا کہ چالیس  سال پہلے جب  وہ خاتون اس کمرے میں آئی  تھی تواسے میری لاش نظر آئی تھی تھی اوردھاڑیں مارمار کررونے لگی تھی اور کہاکہ مرنے والا میرے بھائی کی طرح کاتھا۔یہ کہہ کر وہ دیوار کی طرف جھک گئی۔وہ رو رہی تھی۔مرنے کے تین چاراتواروں تک میں یہ کوشش کرتارہا تھا کہ معلوم کروں کہ گلاب کے پھول  کہاں رکھے گئے ہیں لیکن وہ ہمیشہ قربان گاہ کے سامنےمستعد رہتی تھی۔اس کی نگاہ گلاب  کے پھولوں پرہی ہوتی تھی اوراس کی آنکھوں میں خوف کی کیفیت ہوتی تھی اور ہر اتوار میں  بہترین  گلاب کے پھول کا ایک گلدستہ وہاں رکھنے میں کامیاب ہوجاتاتھا۔میں بغیر کسی لمحے اپنی خواہشات  کو پوراکرنے کے قریب تھااور واپس کرسی تک آناچاہ رہاتھا۔میں نے غلام گردش میں اس کے قدموں کی چاپ دوبارہ سنی۔میں نے ان پھولوں کوجلدی سے قربان گاہ پرترتیب سے رکھ دیااورپھرمیں نے اس کو دروازے میں داخل ہوتے دیکھا۔اس کے ہاتھ میں مشعل تھی جواس نےاپنے سر سے اونچی کی ہوئی تھی۔اس نے آکر پھولوں کے گلدستوں کی  بدلی ہوئی ترتیب  دیکھی۔اسے حیرانی ہوتی تھی کہ اس کے علاوہ وہاں کوئی اور نہیں تھا پھران کی ترتیب کیسے بدل جاتی تھی۔ شائدوہ سمجھتی تھی کہ ہوا یا بارش یا زلزلے نے ان کی ترتیب بدل ڈالی تھی۔

اس سہ پہر کو میرے جوتوں پرابھی بھی ایک موٹی سی کیچڑ کی تہہ جمی ہوئی تھی۔اس حقیقت کے باوجود کہ بہت سا فرنیچر آتشدان کے قریب پچھلے چالیس سال سے موجود تھااور خشک ہورہا تھا۔ایک دن میں انہیں وہاں سے اٹھانے گیا۔یہ اس وقت کی بات ہے جب انہوں نے میری موت کے بعدگھرکے تمام دروازے بند کردیئے  تھے۔میں نے اور تو کچھ نہ کیا لیکن ایلوا کی شاخ داخلی دروازے پر لٹکادی لیکن میں نے دیکھا کہ اس وقت  تک فرنیچر نکال دیا گیاتھا۔اگر کوئی شئے اس کمرے میں چھوڑدی گئی تھی تووہ کرسی تھی جوکمرے کے ایک کونے میں پڑی تھی اور میرے بیٹھنے کی جگہ تھی۔میں اتناہی جانتاتھاکہ میں نے اپنے جوتے  آتش دان  کے سامنے خشک ہونے کے لئے  رکھ چھوڑے تھے اور جب انہوں نے  اس گھر کو تیاگ دیاتومیں ان جوتوں کوبھول چکاتھا۔اب مجھے یاد آیاتو میں انہیں اٹھانے چلاگیا۔

میری دوست عرصہ دراز کے بعدگھر واپس آئی تھی۔کمرہ بندرہنے کی وجہ سے مٹی کی سڑاند اور کیڑے مکوڑوں کی سانسیں مل کرشدیدکراہت پیداکررہی تھیں۔میں اس گھرمیں اکیلارہ  رہاتھا۔کونے میں بیٹھ کراس کاانتظارکرتارہتا۔  موٹی سی مدھ مکھی  کی سڑی ہوئی آواز میرے کانوں میں آیاکرتی تھی۔میں نے اس گھٹے ہوئے کمرے میں شورکی حقیقت تک پہنچنےمیں  مہارت حاصل کرلی تھی۔جب میری دوست آئی تومیں اس گھر میں اکیلاتھا۔اس وقت اس کے ہاتھ میں ایک سوٹ کیس تھا۔اس نے سبز ہیٹ اور چھوٹی کالی جیکٹ پہنی ہوئی تھی جواس نے  تمام عرصہ پہنے رکھی تھی۔ابھی بھی وہ چالیس سال پہلے والی لڑکی ہی لگ رہی تھی۔وہ کسی طرف سے بھی موٹی نہیں تھی۔اس کی لمبے جرابوں کے نیچے اس کےُ گھٹنے سوجے ہوئے نہیں تھے۔میں پوری طرح مٹی سے اٹاہواتھااوراردگردجالوں کاجال بُناہواتھا۔جب اس نے دروازہ کھولاتو تواس وقت ایک پراناباسی جھینگر اپنی دھن میں لے لگارہاتھا۔دروازہ کھلنے کی آوازپروہ خاموش ہوگیا۔

میں نے اس لڑکی کو جواس طوفانی موسم میں اگست کی سہہ پہر اپنے اسی لباس میں جس میں وہ اب بھی ملبوس تھی جب ہم پرندوں کے گھونسلے اکٹھے کرنے نکلے تھے،کوپہنچان لیا۔ایسالگ رہاتھاکہ وہ  کمرے کی مخدوش حالت دیکھ کر اچانک ِ چلا اٹھے گی اور وہی بات کرے گی جواس نے اصطبل کی چھت سے پرندوں کا گھونسلہ چنتے ہوئے گرتے ہوئے دیکھا تھا۔   گھاس میں میرالتھڑا ہواچہرہ مٹی سے ترتھا اور میں شیدید زخموں سے مررہاتھا۔اس وقت وہ اصطبل کی ٹوٹی ہوئی سیڑھیوں کی ریلنگ پر کھڑی مجھے  چھت  پر چڑھتے ، گھونسلہ اتارتے اور دھڑام سے گرتےہوئے دیکھ رہی تھی ۔ اس نے مجھے جہان فانی سے کُوچ کرتے ہوئے دیکھاتھا۔ اسے دیکھ کر ساری باتیں میرے ذہن میں آنے لگیں تھیں۔

جب اس نے کمرے کادروازہ کھولا تو مسلسل بند رہنے کی وجہ سے اس کے  قبضے زنگ آلود ہوچکے تھے۔اس لئے آواز پیدا ہوئی۔چھت سے مٹی نیچے گری ۔مجھے ایسالگاجیسے  کوئی چھت  پر ہتھوڑے ماررہاتھا،پھر وہ دہلیز پررکی، دبے قدموں چل کرکمرے کے آدھے حصے  تک آئی اور  فرض کیا کہ میں اس پر سویاہواتھا ۔کہا کہ لڑکے !اے لڑکے!  جگانے کے لئے آواز دی۔میں اسوقت کونے میں کرسی پربیٹھاہواتھا۔وہ مجھے دیکھ نہ پائی۔میں پاؤں پسارے شانت بیٹھا رہا۔

 وہ میری موت کو بھلانہ پائی تھی۔ میری تلاش میں اس نے ماورائی علوم کا سہارا اختیار کرلیاتھا۔میں نے یہ خیال کیاتھاکہ وہ صرف کمرے کاجائزہ لینے آئی تھی لیکن اس نے وہاں سکونت اختیار کرلی۔اس نے دروازہ اور کھڑکیاں کھول دیں تاکہ ہوا پھر جائے۔اس نے اپنا سوٹ کیس کھولاتواس میں کستوری ُبو باہر نکلی جس نے فضاکومزید آلودہ کردیا۔لوگ فرنیچر اور کپڑے   صندوقوں میں بھر کر لے گئے تھے۔وہ اپنے ساتھ   ڈھیروں بدبوئیں لے کرگئی تھی اور وہی  ہی واپس  لائی تھی۔اس نے کمرے میں پھر سے چھوٹی سی عبادت گاہ بنالی تھی جسے وہ قربان گاہ کے طورپر ویسے ہی  استعمال  کرنے لگی جیسے کہ وہ پہلےکرتی تھی۔اس کی موجودگی سے اسے یہ اندازہ لگایاجاسکتاتھاکہ دوبارہ سے وہی جنتر منتر  کا عمل شروع کردیاتھا۔فارغ ہونے کے بعد وہ اس کمرے سے نکل کر دوسرے کمرے میں جاکر سوگئی۔وہ پورا دن میرے کمرے میں گزارتی۔ عبادت کرتی رہتی ۔سفلی علوم پڑھتی رہتی ۔ طلب گار اس کے پاس آتے رہتے ۔ اپنے مسائل  کو کالے علم کے جادو کے زور سے سلجھاتے رہتے ۔وہ اس کے لئے پھول لاتے ۔وہ ایک طرف رکھتی جاتی          لیکن موقعہ ملنے پر انہیں چھیڑتا رہتا۔اور خواہش مندوں کو کہتی کہ ان میں سے ایک اٹھالے۔ گلدستے دیتی رہتی۔سہ پہر کو جھولنے والی کرسی پر بیٹھتی۔ میں بھوت تھا اس کی ہر حرکت  دیکھ سکتا تھا لیکن وہ مجھے نہیں دیکھ سکتی تھی۔ میں  اپنی جگہ اس کےارادوں کے مطابق تبدیل کرتا رہتا تھا۔اور رات دوسرے کمرے میں جاکر سوجاتی۔

اس طرح اس کمرے میں عبادات کرتے اور قربان گاہ پر سفلی اعمال کرتے اسے بیس سال بیت گئے۔ میں اس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرتا رہتا۔وہ جھولنے والی کرسی کی طرف بڑے پیار سے دیکھاکرتی۔وہ اس کو دیکھ کو وہ سہانی یادیں اپنے ذہن میں لاتی جو بچپن میں ہم دونوں نے گزاری تھیں۔قربان گاہ کے پھول میرے اتنے نزدیک تھے کہ میں ہاتھ بڑھاکر انہیں اٹھا سکتا تھا یا انکو منتشر کرسکتاتھا اور کرتابھی رہتا ۔وہ اس اسرار کے سلجھانے میں ناکام رہی ۔میں  ہراتورموقع ملنے پر ایک گلدستہ ُچرایاکرتا  اور                      ٹِیلے پر جاکر اپنی قبر پر رکھ کر واپس آکر اپنی کرسی پر بیٹھ  جایاکرتا۔

اُس اتوار  ان سب باتوں میں تبدیلی رونما ہونے جارہی تھی کیونکہ میں نے اس دن وہ گھر چھوڑدیناتھا کیونکہ مجھے معلوم ہوگیاتھاکہ میری دوست جو میرے ساتھ اس کمرے میں رہ رہی تھی کو چار لوگوں کی ضرورت پڑنے والی تھی۔ اس کا آخری دن قریب آگیاتھا۔اسے لوگوں نے ٹیلے میں جاکر دفن کرناتھا۔ وہ بھوتنی بن  جاناتھا۔ میں نے اس کمرے میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئےاکیلا ہی رہ جاناتھا۔مرنے کے بعد وہ بھی میری جیسی ہوجانا تھا۔وہ  بھی دوسروں کے سامنے اوجھل ہوجانے والی تھی ۔ اس کے بعد اسے معلوم ہوجاناتھا  کہ اس کے گلاب کے پھول بلاوجہ منتشر نہیں ہوتے تھاس  وقت اس کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ وہ بدبواور ہوائیں جو قربان گاہ پرآیا کرتی تھیں  ،کامنبع کیاتھا اور ہر اتوار اس کے گلاب کے پھولوں کی  جو ترتیب بدل جایا کرتی تھی  بلاوجہ نہیں تھیں۔  اس کے لئےناقابل بصارت نہیں رہے گی۔وہ حقیقت پالے گی

تجزیہ

    یہ افسانہ خود کلامی کے انداز میں پیش کیا گیا ہےجس میں راوی  ایک مردہ ہے ۔اس کی روح ہر چیز دیکھ لیتی لیکن اسے کوئی نہیں دیکھ پاتا۔ وہ اتوارکاروز ہےاور بارش رک گئی ہے اس لئے وہ خود کو کہتا ہے کہ 'میں  گلاب کے پھولوں کاایک دستہ  اپنی قبرپرلے جاؤں گا' تب راوی   کو اس بچے کی قبر تک  پہنچنے میں مشکل پیش آتی ہے  کیونکہ وہ پراسرار طریقے سےگم ہوگئی ہےجواس بات کوناممکن بناتی ہے  کہ قربان گاہ سے چندایک پھول  چن لوکیونکہ وہ  لڑکی  سوگواری سے اس وقت وہ پھول چنتی ہے  جب وہ وہاں پہنچتاہے تو وہ اندازہ لگاتا ہے کہ قبر تک پھول چڑھانےکے لئے اسے  اتوار تک مزید صبر کرنا پڑے گا۔اسے یہ بات یاد آئی کہ جب وہ  پچھلے ہفتے اس کے پاس  سے گزری  تواسے ایسا محسوس ہواکہ وہ چالیس سال پہلے وہاں اس کے بستر کے پاس  جھکی اور کہا۔۔۔

اس افسانے میں دو دلچسپ  باتیں پائی جاتی ہیں۔پہلی تو یہ کہ افسانہ بھوت کے تناظر کے حساب سے لکھاگیا ہے۔تم جانتے ہوکہ تم وہاں کسی خصوصی شئے کے  اندر ہوجس میں کہاگیاہے 'کیونکہ یہ اتوار ہے اور بارش برسنابندہوگئی ہےاسلئے میں سوچتاہوں کہ ایک گلدستے کو قبر پر چڑھانے کے لئے  یہ مناسب وقت ہے۔وہ ہر اتوار ایک گلدستہ اپنی قبر پر رکھتا ہے۔

اس کہانی میں  بھوت کاموقف زیادہ قابل قبول نہیں ہے۔اس میں جادوئی چالاکیاں نہیں پائی جاتیں۔اس خاتون کے اعمال  جسے ہمیں وہ بھوت بیان کرتا ہے جو اس کہانی کوخصوصی بناتا ہے۔اس خاتون نے اس گھر میں پوری زندگی گزاری جہاں اس کا بھوت دوست  بھی مقیم تھا۔یہاں اس  خاتون  کی موت  اور ان کی دوستی کے بارے میں ناکافی معلومات  پائی جاتی ہیں۔ہم اس  معمے  میں کھو کر رہ جاتے ہیں: اس کی موت کے پیچھے اس کا احساس گناہ ہے یا وہ  بہت زیادہ اطاعت گزاری کی وجہ سے واقع ہوئی ہے، ایک راز ہے۔

بھوت راوی ہے جو کہتا ہے کہ میں نے یہ سوچاتھاکہ اس نار کا مقصد صرف کمرے کا جائزہ لینا تھالیکن اس نےتو اس میں مستقل قیام کرنا شروع کر دیاتھا۔اس نے دروازہ اور کھڑکیاں پوری طرح کھول کر پوری طرح ہوالگوائی۔اس کی سڑاند باہر نکل گئی۔دوسرے لوگوں نے فرنیچر اورکپڑوں کو صندوق سے باہرنکال لیا۔وہ اپنے ساتھ ہی کمرے کی بولےگئی اور جب وہ بیس سال بعد دوبارہ آئی تو وہ بو بھی ساتھ لے آئی۔تمام سامان اپنے اپنے ٹھکانوں پررکھا۔چھوٹی قربان گاہ کی تعمیر دوبارہ  اسی طرح  کی گئی جیسے کہ وہ پہلے تھی کیونکہ وقت نے اسے ضائع کردیاتھا۔اس قربان گاہ  کی موجودگی ہی  اسکے مقاصد کی تکمیل کے لئے کافی تھی۔

نیویارکر۔۔۔یہ اتوار ہےاورراوی پھولوں کاگلدستہ وہاں لے جانا چاہتاتھاجہاں وہ دفن  ہے۔ وہ گھر کے ایک کونے میں جہاں اس نے اپنا بچپن گزاراتھا ایک کرسی پر بیٹھا ہے۔یہ چالیس سال پہلے کی بات ہے جب وہ اگست میں   گھونسلے جمع کرتے ہوئےسیڑھیوں سے گر کر مراتھا۔اس وقت اس نار نے چھوٹی سی جیکٹ اور گلابی موزے پہنے ہوئے تھے۔اب وہ اس گھر میں رہتی ہے۔اب وہ  بوڑھی اور موٹی ہوچکی ہے۔وہ دعائیں مانگتی رہتی ہے۔وہ انتظار کرتا ہے کہ وہ پھولوں کو حاصل کرکے اسے  اس وقت تک رکنا پڑے گاجب تک کہ وہ جب  اپنے قیلولہ نہیں کر لیتی۔کیونکہ اس ناری نےاس چیز کو نوٹ کیاہےکہ لیمپ میں یکدم ٹمٹماہٹ پیدا ہوتی ہے۔جب وہ کرسی میں ہلتا ہے۔اس کے ہلنے کی وجہ ہوانہیں تھی جو اتوار کوہی آکر گلاب کے پھولوں کی ترتیب میں خلل ڈالتی تھی۔

960  1سےپہلے  تجرباتی طورپر لکھی گئی یہ کہانی  اس لحاظ  سے عمدہ ہے۔یہ اس دورکاصحیح  جوازپیداکرتی اورقابل ذکراورقابل ستائش ہے۔اس سے ایک افسانوی  دنیاتخلیق  کردی ہے جواس کی کہانیوں اورناول  کا موضوع مواد ہے۔مختلف افسانوں میں  اسی انداز کے کردار نظر آتے ہیں۔

انیسویں صدی کے ادیبوں میں یہ روش عام تھی اور جدید ادیبوں میںولیم فاکنر  کے افسانے اسی طرزکے ہوتے ہیں لیکن اس کی حقیقت کے بارے میں غیر معمولی  اندازاپنایاجاتاہے جووہ بار

باراستعمال  کرتاہے۔یہ افسانہ اس ماحول کے حساب سے درست ہے۔تخیلات سے بھرپور ہے۔ وہ لاطینی ادب کا کا جادوئی حقیقت پسندی کا موجد ہے۔

یہاں ایک مسئلہ پیدا ہوتا ہے    کہ حقائق  پسند ادیب مستقل طور پرمسلسل اس       بات کودہراتے رہتے ہیں لیکن جب جادوئی حقیقت پسندی کااظہار بیان اپنایاجاتاہے توان میں کردارسازی روزمرہ  زندگی  والی نہیں ہوتی۔ان کاماحول غیرمانوس  ہوتا ہے۔وہ جس انداز میں کردارادا کرتے ہیں وہ حیران کن ہوتاہے۔باربار دہرانے کاجوازبھی ہے۔اگر دنیا کی حقیقت ان کرداروں کے نزدیک  ایسی ہی ہے  جیسے کہ گارشیا پیش کرتا ہے اورکرداراس عمل پریقین بھی رکھتے ہیں توپھر یہ کردار منطقی بن جاتے ہیں کہ ان  کی دنیا کے بارے میں ادراک بارباردہرایاجائے لیکن چونکہ  قاری ان کرداروں کوجوافسانوی ادب میں پیش کئے گئے ہیں حقیقت سے ان کاتعلق نہیں ہوتا۔حقیقت اس کے برعکس  ہوتی ہے تو اس لئے بارباراعادہ کی افادیت نہیں رہتی۔         

اپنی استعاراتی زبان میں گارشیا ایک غیرمعمولی کائنات تخلیق کرتاہے جس میں ادراکات  کومنع کرکے ایسے پیش کیاجاتا ہے جس میں وہ حقیقت کو موڑکرپیش کرتاہے جو کہ لوک ریت  کاورثہ ہیں اورنسل در نسل منتقل ہوتی رہتی ہیں۔


Popular posts from this blog