مادری زبان کا احساس اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب آپ اپنے وطن سے ہزاروں میل دور ہوتے ہیں جہاں ثقافت ، اقدار، روایات،تہذیب و تمدن ، رہن سہن، نظام حکومت اور قوانین اپنے وطن سے عموماٍ سراسر مختلف ہوتے ہیں۔ تمام تر سہولیات اور بہترین مواقع ہونے کے باوجود وطن کی مٹی بہت یاد آتی ہے۔ دوست احباب اورعزیز و اقارب کی دوستیاں اورمحفلیں یاد آتی ہیں۔اپنی زبان میں گفتگو کرنے کو ترس جاتے ہیں۔ عصر حاضر ڈاٹ ۔کام کا دور ہے۔ ہر لمحے نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔ ہر موضوع پر معتبر تازہ ترین معلومات میسر ہیں۔پرانے کارہائے نمایاں رفتہ رفتہ دھندلا رہے ہیں۔ادب بھی ان میں شامل ہے۔ انگریزی ادب کی ایک پرانی تاریخ ہے۔ اقوام عالم کے مفکرین کے سنہری نسخے لائبریریوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ میں نے اپنے ذاتی تجربات سے اخذ کیا ہے کہ عام لوگوں کو عموماٍ اور تارکین کے لئےخصوصا دنیا بھر کے جید علما اور ادیبوں کے افکار کو اردو قالب میں ڈھالنے کی شدید ضرورت ہے ۔ اس سائٹ پر سب رنگ افسانوں اور ناولوں کو اردو زبان میں منتقل کرنے کے ...